وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ ادا، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت
لاہور: وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
مرحوم عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ جامع مسجد الحبیب کینٹ میں ادا کی گئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نماز جنازہ میں شرکت کی، سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان، مختلف محکموں کے سیکرٹری صاحبان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، بیورو کریٹس، سیاسی سماجی رہنما، سابق ارکان اسمبلی، سابق وزراء بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں