سول ایوی ایشن ملازموں کی احتجاجی تحریک، دوسرے روز بھی احتجاج
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے ملازموں کی احتجاجی تحریک کے دوران دوسرے روز بھی ٹوکن احتجاج جاری رہا۔
احتجاجی ملازموں نے مطالبہ کیا حالیہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ایئرپورٹس قیمتی اثاثے ہیں، انکی آؤٹ سورسنگ کسی صورت قابل قبول نہیں کریں گے، سابق ملازموں کی پنشن میں بھی اضافہ مہنگائی کے مطابق کیا جائے۔
مظاہرین نے کہا بحالی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے، بحالی کمیٹی تحریک میں شامل افسروں اور سٹاف کو بے جا انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، احتجاجی تحریک کا سلسلہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹ پر جاری ہے۔
سیکرٹری جنرل جیکا نے کہا مطالبات کی منظوری تک تمام ایئرپورٹس پر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری رکھیں گئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں