موبائل کے استعمال پر والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

 

موبائل کے استعمال پر والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

دریاخان:  پنجاب کے ضلع بھکر کے شہر دریا خان میں نوجوان نے موبائل فون کے استعمال پر والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

افسوس ناک واقعہ نواحی علاقہ چک نمبر 21 میں پیش آیا ، جہاں نوجوان نے موبائل فون کے استعمال پر والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ نوجوان کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ نوجوان پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

0/Post a Comment/Comments