ہمیں صرف بھارت سے نہیں ایشیا کپ بھی جیتنا ہے: افتخار احمد

 

ہمیں صرف بھارت سے نہیں ایشیا کپ بھی جیتنا ہے: افتخار احمد

لاہور:  پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ آج پالے کیلے میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا اور کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات 80 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد رہ گئے ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جس نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔

نیپال کے خلاف سنچری سکور کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے بھارت کے خلاف میچ مشکل ہوتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کےخلاف پرفارم کروں۔

0/Post a Comment/Comments