نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ سے قبل دورہ بنگلادیش کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیدیا

 

نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ سے قبل دورہ بنگلادیش کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیدیا

کرائسٹ چرچ:  نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ بنگلا دیش کے لیے اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے دیا، ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ بھی ٹیم کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں جائیں گے۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل بنگلا دیش میں 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، یہ ون ڈے میچز 21 ،23 اور26 ستمبر کو شیڈول ہیں۔

تاہم اس سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ بھی ٹیم کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں جائیں گے، بیٹنگ کوچ لیوک رونچی ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے لوکی فرگوسن کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، کین ولیمسن گھٹنے کے ری ہیب میں مصروف ہیں جبکہ ٹام لیتھم نے بریک لی ہے۔

اس کےعلاوہ دورہ بنگلا دیش کے لیے سینئر کھلاڑی ڈیون کانوے، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی بھی سکواڈ میں شامل نہیں ہیں، مارک چیپمین اور جمی نیشم پہلے ہی فیملی کمٹ منٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے، کرکٹرز کو ورلڈ کپ کی وجہ سے مختصر بریک دی گئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments