پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ایئرپورٹ سے کولمبو روانہ
لاہور: پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں شیڈول میچ کھیلنے کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے کولمبو روانہ ہوگئیں۔
پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ساڑھے 12 بجے کے قریب کولمبو کیلئے روانہ ہوئیں، گزشتہ روز قومی ٹیم نے لاہور میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان ایشیا کپ ون ڈے میں سپر فور مرحلے میں کامیابی سے داخل ہوچکا ہے، پاکستان سپر 4 مرحلے کا اپنا دوسرا میچ 10 ستمبر کو کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں