جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق 30سالہ کوئنٹن ڈی کوک رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، وہ گزشتہ دو ورلڈ کپ میں بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔
کوئنٹن ڈی کوک نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں ہیں جبکہ انہوں نے اپنا 178 رنز کا بہترین انفرادی سکور 2016 میں سنچورین میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا، بطور وکٹ کیپر ڈی کاک نے 183 کیچز پکڑے اور 14 کھلاڑیوں کو سٹمپ آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا رواں سال بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں