پاکستانی ایم ایم اے سٹار انیتا کریم کی تھائی لینڈ میں شاندار کامیابی
تھائی لینڈ : پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے لیجنڈز فائٹنگ چیمپئن شپ میں تھائی حریف کو شکست دیدی ۔
تھائی لینڈ میں ہونے والے لیجنڈز فائٹنگ چیمپئن شپ میں انیتا کریم نے تھائی پلیئر لکنیم بنسون کو آؤٹ کلاس کیا۔
پاکستانی کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں آر این سی کر کے مقابلہ جیت گئیں، انیتا کریم نے حریف کو ایسا دبوچا کہ لکنیم ہار ماننے پر مجبور ہو گئیں۔
52 کلوگرام کی باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں بھی انیتا حاوی رہیں، پہلے راونڈ کے پانچ منٹ انیتا نے لکنیم پر مکوں کی برسات کی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں صرف سوا منٹ بعد انیتا کی حریف نے ہار مان لی۔
انیتا کریم کی چوتھی پروفیشنل فتح ہے، ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا نے کیرئیر میں اب تک چھ میں سے چار فانٹس جیتی ہیں جبکہ دو میں انہیں شکست ہوئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں