جسپریت بمرا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بمرا کسی نامعلوم وجہ کے سبب سری لنکا میں موجود کرکٹ سکواڈ کو چھوڑ کر بھارت روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں، تاہم اب کرکٹر کی جانب سے بیٹے کی ولادت کا اعلان تمام تجسسس سے بھرپور سوالات کے جواب دے گیا۔
کرکٹر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں غالباً ان کا، انکی اہلیہ سنجنا اور ان کے نومولود بیٹے کا ہاتھ ترتیب وار ایک کے اوپر ایک رکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے بطور کیپشن لکھا کہ ہماری چھوٹی سی فیملی میں اضافہ ہوا ہے اور ہمارے دل خوشی سے اس قدر بھر گئے ہیں کہ جس کا ہمیں کبھی اندازہ بھی نہیں تھا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ آج پیر کی صبح ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’انگد جسپریت بمرا‘ رکھا ہے، ہم خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں اور ہماری زندگیوں میں آنے والے اس نئے باب کے ساتھ آنے والی ہر چیز کو محسوس کرنے کیلئے بے صبر ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں آج پیر کو نیپال اور بھارت کی ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی لیکن بیٹے کی ولادت کے باعث سری لنکا سے بھارت روانہ ہوجانے والے بمرا اس کھیل کا حصہ نہیں ہونگے۔
ایک تبصرہ شائع کریں