بلوچستان کے حالات آج بھی نہیں بدلے، کوئی علاقہ محفوظ نہیں: اختر مینگل
کوئٹہ: سردار اختر مینگل نے کہا بلوچستان کے آج بھی حالات نہیں بدل سکے، بلوچستان کا کوئی علاقہ اس وقت محفوظ نہیں ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے سینئر وکیل ایڈووکیٹ ابراہیم لہڑی اور دیگر کی بی این پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بی این پی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
سردار اختر مینگل نے کہا بلوچستان کی سیاست میں پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے، بی این پی کو ایک جانب دھکیلا جارہا ہے، بلوچستان کا کوئی علاقہ اس وقت محفوظ نہیں، نگران حکومت کے حوالے سے کہہ چکا تھا کہ یہ کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر حکومت ہوگی۔
سربراہ بی این پی نے کہا بلوچستان میں آج بھی حالات نہیں بدلے، ہم نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بات کی ہے، اپنے مؤقف کی وجہ سے ہمیشہ ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ہے، پاکستان بھر میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم اور سنگین ہے، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہمارا مسئلہ لاپتہ افراد پر بنا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں