انڈونیشیا: سٹیل کیبل ٹوٹنے کے باعث چیئرلفٹ گر گئی، 5 افراد ہلاک

 

انڈونیشیا: سٹیل کیبل ٹوٹنے کے باعث چیئرلفٹ گر گئی، 5 افراد ہلاک

بالی:  انڈونیشیا میں چیئر لفٹ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ بالی میں سیاحوں کے مشہور ریزورٹ ایوترا میں چیئرلفٹ کی سٹیل کیبل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مرنے والے افراد میں 2 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں جو کہ ایوترا میں ہی ہوٹل میں کام کرتے تھے، حادثے میں ہلاک افراد کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔

0/Post a Comment/Comments