اےاین ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،5 ملزمان گرفتار

 

اےاین ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،5 ملزمان گرفتار

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کی جانب سے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔

اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 29کلو200گرام چرس،480گرام آئس ، 464 نشہ آورگولیاں،86 ہیروئن بھرےکیپسول آئس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دبئی سےکراچی بھیجے گئے کنٹینر سےشراب کی8520 بوتلیں بر آمد کرلی گئیں ۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ تمام کارروائیاں کراچی،اسلام آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،پشاور اورخیبرمیں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

0/Post a Comment/Comments