اوکاڑہ: ڈاکوؤں کی الیکٹرانکس کی دوکان پر لوٹ مار، 3 لاکھ نقدی اور موبائل لے کر فرار

 

اوکاڑہ: ڈاکوؤں کی الیکٹرانکس کی دوکان پر لوٹ مار، 3 لاکھ نقدی اور موبائل لے کر فرار

اوکاڑہ: دیپالپور روڑ پر الیکٹرانکس کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، تین مسلح ڈاکو دوکان سے 3 لاکھ نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی جس میں میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کس دیدہ دلیری سے ڈاکو واردات کر رہے ہیں۔

ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر دوکاندار پر تشدد بھی کیا، پسٹل کے بٹ مار کر سر پھاڑ دیا، فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

0/Post a Comment/Comments