کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3اغواکار ہلاک

 

کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3اغواکار ہلاک

کوئٹہ :  بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران تین اغواکار مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اغوا برائے تاوان ملزمان کیخلاف کارروائی کی گئی ، فائرنگ کے تبادلے میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ اغوا کاروں کے قبضے سے ایک مغوی بچہ بازیاب کرالیا گیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  ہلاک ہونے والے مبینہ اغواء کاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشین کے علاقے سرخاب میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

0/Post a Comment/Comments