سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 2 بڑے منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دو بڑے منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق تھرکول ریل کنیکٹیویٹی کا منصوبہ ایکنک کو منظوری کیلئے بھیجنے کی سفارش کی گئی، منصوبے کی مجموعی لاگت 55.97 ارب روپے ہوگی، تھرکول مائنز اور پورٹ قاسم کو نئے ریل لنکس کے ذریعے ریلوے سے جوڑا جائے گا۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے بڑی تعداد میں نقل و حمل کی سہولیات فراہم ہوں گی، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ بھی ایکنک کو منظوری کیلئے بھیجنے کی سفارش کی گئی، گوادرانٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تکمیل پر 60.208 ارب روپے مالیت کی لاگت آئے گی، گوادر میں ایک عالمی سطح کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا قیام ضروری ہے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق خانوزئی کراس سے لورالائی قلعہ سیف اللہ تک سپیرا راگھہ روڈ کی بہتری کے منصوبہ منظورکر لیا گیا، منصوبے کے تحت 92.5 کلو میٹر طویل موجودہ سنگل لین سڑک کو دو لین کیا جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں