نواب شاہ: ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق
نواب شاہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
افسوسناک حادثہ نواب شاہ کے علاقے گپچانی سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا، حادثے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں