نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج 2 روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے

 

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج 2 روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج 2 روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دو روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گے، اس دوران ان کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات ہو گی۔

نگران وزیر اعظم امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے، انوار الحق کاکڑ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم مقامی عمائدین سے ملاقات کریں گے، دورہ کے دوران انوار الحق کاکڑ ہنزہ میں ہسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔

0/Post a Comment/Comments