24 گھنٹے ہوچکے، شیخ رشید کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، شیخ راشد شفیق

 

24 گھنٹے ہوچکے، شیخ رشید کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، شیخ راشد شفیق

راولپنڈی:  شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا 24 گھنٹے ہوچکے، شیخ رشید کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

شیخ راشد شفیق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا شیخ شاکر، اسٹام ممبرعمران اور ڈرائیور سجاد کا بھی کچھ پتہ نہیں چل رہا، لاہور ہائی کورٹ میں ہماری درخواست کل کے لئے مقرر ہو گئی ہے، میں اور شیخ رشید قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شیخ راشد شفیق نے مزید کہا اگر کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں فوراً پیش کیا جائے، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے اور اداروں کو پابند کریں کہ وہ شیخ رشید کو عدالت میں پیش کریں۔

 

0/Post a Comment/Comments