دہشتگردوں سے جھڑپ میں میجر سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید
میرانشاہ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی، آپریشن ٹیم میجر عامر کی سربراہی میں کارروائی کر رہی تھی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں وطن کے دو بہادر سپوت شہید ہو گئے، شہدا میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شامل ہیں، فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ بناتی ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں