علاقائی نیوز:
1
سعودی دارالحکومت ریاض میں کے کے پروڈکشن کی جانب سے جشن
آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مرد، خواتین اور
بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق نے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے لوث ہوکر پاکستان کی بقا اور ترقی کے لئے کام کرنا
چاہئے، نوجوان نسل میں وطن سے محبت اور ملک کی ترقی کی لگن کے لئے ایسی خوبصورت
تقا ریب کا انعقاد دیار غیر میں ضرور ہونا چاہئے، انہوں نے تمام منتظمین کو کامیاب
پروگرام پر مبارک باد بھی دی۔تقریب میں جشن آزادی کے حوالے سے یاسر ملک خرم خان، مبشر انوار اور دیگر پاکستانی
کمیونٹی ممبران کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیار غیر میں یوم آزادی منانے
کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو آزادی جیسی
نعمت کا اندازہ ہوسکے، ہم ایک آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ
خود کر سکتے ہیں۔
2
سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف سندھ بھر کی
طرح سیہون میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سیہون شریف پریس کلب کے صدر کی رہنمائی
میں سکھر میں شہید ہونے والے صحافی جان محمد کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
صحافی مظاھرین نے صحافیوں کا قتل عام بند کرو، ظالمو جواب دو خون کا حساب دو کے
نعرے لگائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو ٹارگیٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے۔ ایک ہفتہ
قبل خیرپور میں صحافی قتل ہوا کل جان محمد کو قتل کیا گیا پولیس خاموش تماشائی بنی
ہوئی ہے۔صحافیوں کو عوام کی آواز بننے پر ٹارگیٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے۔ مطالبہ
کرتے ہیں کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
3
جشن آزادی کے سلسلے میں بوائز ڈگری کالج مراد ہائی اسکول گمبٹ میونسپل کمیٹی
گمبٹ اور گمس اسپتال و دیگر میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
جس پر شاگردوں نے پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں اور ٹیبلو پیش کئے ۔جبکہ میونسپل
کمیٹی کے چیئرمین عبدالطیف شیخ وائس چیئرمین سید سجاد حیدر شاہ میونسپل آفیس سے پریس
کلب گمبٹ تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک
افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ دوسری جانب گمس اسپتال میں کارڈک کے پیڈیاٹرک
وارڈ میں جشن آزادی کا دن منایا گیا۔جس میں دل کے سوراخ بند بچوں کے والدین نے
شرکت کی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی پیڈیاٹرک کارڈک سرجن ڈاکٹر نریش کمار ایڈمنسٹریٹر
گمس ڈاکٹر صفدر آرائیں نےجشن آزادی کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم
بخش بھٹی نے بتایا کہ جشن آزادی آج خوشی کا دن ہے ہمارے بڑوں نے بڑی اس ملک اور
قوم کے لئے عظیم قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی ہے ۔گمس ایک بڑا ادارہ بن چکا ہے۔
آج 14 اگست کے موقع پر 500 بچوں کے دل کے سوراخ بند کے حوالے سے بھی پروگرام رکھا
گیا ہے۔ آج جش آزادی کا دن ان بچوں کے حوالے کرتے ہیں ڈائریکٹر گمس نے بعد میں کیٹ
لیب کا افتتاح کیا۔آخر میں ملک کی خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
4
سکرنڈ تھانے کی
حدود پوائنٹ سکرنڈ پر سرگودھا
سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز
رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں ایک بچی اور
دو افراد جانبحق ہو گئے ۔جانبحق ہونے والوں میں 10سالہ بچی اریب اور
55سالہ جمالی نامی شخص شامل ہے۔ جبکہ 15 شدید افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں مرد ۔ بچے اور
خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو
ہمدرد فری ایمبولنس اور تعلقہ ہاسپٹل
سکرنڈ کے زریعے
پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ
منتقل کیا گیا۔ جہاں پر زخمیوں کو طبی
امداد دی جارہی ہے۔
5
قاضی احمد عوامی پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے رہنما ء اور ایکس پبلک اکائونٹس چیئرمین سندھ غلام قادر چانڈیو
نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نےسندھ کی عوام کی بہت خدمت کی ہے۔
نوجوانوں کو صرف نوکریاں پیپلز پارٹی دی سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے دوران حکومت سندھ
صوبہ کے اندر صحت ایجوکیشن ورکس سڑکوں کی تعمیراتی کام کروائے گئے ہیں۔اس موقعے پہ
انہوں نے مزید کہاکہ سکھر کے ورکینگ
جنرلسٹ جان محمد مہر کو بے دردی سے قتل کیا گیاہے۔ مجھے بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔عوامی پریس کلب
کی ٹیم بہت اچھا ورک کر رہی ہے۔ ہم عوامی پریس کلب کی مالی مدد کریں گئے۔
6
امیدوار برائے چیئرمین و صدر کسان ونگ پاکستان مسلم لیگ ن
تحصیل ساہیوال ملک طارق عباس جنجوعہ نے کہا ہے کہ 14اگست پر میں اپنے حلقے کی عوام
کوجشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے میرے
گھر کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں میں اپنے علاقے کی عوام کا
خادم ہوں۔ملک عباس جنجوعہ نے 14 اگست پر شہداء پولیس اور پاک فوج کےشہید جوانوں کو
خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کے
شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے بغیر کچھ بھی نہیں۔ ہمارا جینا مرنا پاک فوج کے ساتھ ہے۔ملک طارق
عباس جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آر پی او ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال ڈی ایس پی
صدر سرکل اور ڈی ایس بھی سٹی کو ساہیوال میں کرائم کنٹرول کرنے پر خراج تحسین پیش
کرتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ تمام افسران محبت امن اور عوام کی فلاح بہبود
کے لیے اسی طرح شہر کی تعمیروترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے.
7
خانقاہ ڈوگراں میں بھی یوم آزادی پورے جوش وجزبے کے ساتھ
منایا جارہا ہے. اس وقت نمائندہ تحصیل رپورٹر عبدالسعید
تھانہ خانقاہ ڈوگراں کی تقریب میں موجود ہیں جی عبدالسعید کیا کہنا ہے انسپکٹر لیاقت
جٹ ایس ایچ او تھانہ خانقاہ ڈوگراں کا
8
سجاول میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے
سجاول کے صحافیوں کی جانب سے مامون لاڈو
چوک سے پبلک پارک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ سندھ میں صحافیوں
کو حق سچ لکھنے پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ جھوٹی ایف آئی آر درج کی جاتی ہے صحافیوں کا
قتل عام کیا جاتا ہے ۔ صحافیوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا حکومت نے صحافیوں کے تحفظ
کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔اس نوٹیفکیشن کو عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان آئی جی سندھ سمیت
اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری
گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ دوسری جانب احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا.
9
تھانہ شہر سلطان موضع ڈنگہ کورائی چاہ گل والا کے مشہور منشیات
کے عادی کلیم اللہ نے فون پر اپنے قریبی رشتہ دار گل شیر کو فون پر سخت نتائج کی
دھمکیاں دیتے ہوئے انکے گھر میں گھس کر خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا۔خواتین میں پروین
بی بی اور بزرگ خاتون نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کلیم اللہ نے فون پر
ہمیں سخت نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت ہمارے گھر میں داخل ہو گیااورہمیں
شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسلحہ کے زور
پر ہمیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔ہم نے پو لیس کو اطلاع دی پولیس موقع پر پہنچ کر
ہمیں تھانے لے گئی۔ ہم نے درخواست دی لیکن سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے کوئی کاروائی
نہیں ہوئی متاثرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں جان کا خطرہ ہے لیکن پولیس شہر سلطان
کی کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔جس کی وجہ سے ملزمان آئے روز چادر اور چاردیواری کا
تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی
پی او مظفر گڑھ ار پی او ڈی جی خان سے انصاف کی اپیل کی ہے.
10
14 اگست شیخوپورہ
میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی قیادت میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کےموقع
پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں پی پی 142 کے امیدوار سردار واصف
ڈوگر نے ساتھیوں سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مزید تفصیلات جانتے ہیں ہمارے نمائندہ عرفان خان
دورانی سے
11
چین کی جانب سے انوار الحق کاکڑ کو پاکستان کا نگران وزیر
اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ، چین نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان آہنی
دوستی ہمیشہ چٹان کی طرح مضبوط اور اٹوٹ رہے گی۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز
خان کی رپورٹ میں
12
اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کامیاب کارروائی ڈکیتی کی نیت
سے چھپے تین ڈکیت گرفتار ڈکیتوں سے آٹھ لاکھ کی نقدی زیوارات موبائل فونز برآمد
ہوئے ہیں ڈی پی او منصور امان نے کامیاب کارروائی پر تھانہ اے ڈویژن پولیس کو
شاباش دی مزید دیکھیے ہیں ہمارے بیورو چیف اصغر راجپوت کی اس رپورٹ میں
13
احمدپورشرقیہ کے نواحی موضع رمضان جوئیہ میں غریب مزدور
محمد اجمل ولد فیض بخش کو 50000 روپے واپس مانگنے پر لہولہان کردیا ۔بچے اغوا کرنے
اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں ۔ بشیر احمد ، شاہد ، مجاہد اور عاقب نے چند
نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے دن دیہاڑے ڈنڈے ، اینٹیں اور مکے برسا دیے ۔ محمد اجمل
کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال احمدپورشرقیہ منتقل کر دیا گیا ۔اس سے پہلے
خاتون خانہ کی عزت تار تار کرچکے ہیں۔ دفعہ 376 کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ با اثر
ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ صدر احمد پور شر قیہ میں درخواست دے دی گئی
مظلوم محمد اجمل نے انصاف کے لیے ڈی پی او بہاولپور ڈی ایس پی احمد پور اور ایس ایچ
او تھانہ صدر سے اپیل کر دی.
14
دادو کے شہریوں نے ہمارے نمائندے اصغر خان ملاح سے بات کرتے
ہوئے کہا کہ َ دادو کی عوام منشیات کے خاتمے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاپر
احتجاج کر کے نشاندہی کر رہی ہے، دادو ضلع کے چوتھے بڑے مختلف شہروں گاؤں میں منشیات،
چرس، نشیدار چھالیاں گٹکا سرے عام فروخت ہو رہے ہیں۔مزید جانتے ہیں ہمارے نمائندے
اصغر خان ملاح سے
15
خبر شامل کرتے ہیں سیالکوٹ سے جہاں پہ ہمارے نمائندے عمران
علی چغتہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان زندہ باد موومنٹ سیالکوٹ باڈی کی طرف سے
14اگست کو جشن ازادی کی ریلی نکالی گئی. جس کی قیادت سینیئر وائس چیئرمین خواجہ خلیل بٹ سمیت تمام
تحصیل کی باڈیوں کو اکٹھا کیا گیا اور نئے
انے والے دوستوں کو خوش امدید کہا گیا۔ جس میں
14 اگست 2023 اور پاک فوج کے حوالے سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی
میں عہدے دران نے مختلف مقامات پر خطاب بھی کیا اور خطاب میں ملک اور قوم کی سلامتی
کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی کہ جب تک
ہماری پاک فوج کے سپاہی بارڈروں پر کھڑے ہیں اس وقت تک پاکستان کو کوئی بھی میلی
انکھ سے نہیں دیکھ سکتا ریلی میں منچلوں
نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ۔
16
سکہر کے شہید صحافی جان محمد مھر کے قتل کے خلاف سندھ بھر کی
طرح پریس کلب پیروسن میں صحافیوں نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ
کیا گیا۔مزید جانتے ہیں اے ون ٹی وی کے رپورٹر عابد رضا جمالی سے
17
ملک بهر کى طرح حويلى لکها میں بھی یوم ازادی قومی جوش اور
جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اسی حوالے سے میونسپل کمیٹی حویلی لکھا میں ایک پر وقار
تقریب کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات سے اگاہ کر رہے ہیں شاهد سعید وٹو
18
رحیم یار خان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع میں ”اب
گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے یوسی
بندور موضع منظور آباد میں پروگرام کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر
وقاص ظفر ، ڈی ڈی ایل جی ، سی او ضلع کونسل چوہدری شفیق موجود تھے۔حکومت پنجاب نے
دیہات میں عوام کوشہرکے طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے میں ”اب گاؤں چمکیں
گے“پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہات میں پینے کے صاف پانی کی
فراہمی اورصفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا ۔دیہات میں لوگوں کو بنیادی
سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت گاؤں میں رہنے والوں
کوبرتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹ،شادی اورطلاق رجسٹریشن کیلئے دور دراز نہیں جانا پڑے
گا۔گاؤں کی حالت سدھار نے کیلئے مقامی معززین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔گاؤں
میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا۔کمیٹی گاوں میں
موجود ہر گھر سے ماہانہ 100 روپے فیس جمع کرے گی۔ ہر گاؤں سے وصول ہونے والا ریونیو
گاؤں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا۔
19
راجن پور میں76واں یوم آزادی پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ
منایا جا رہا ہے ۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب
میں ضلعی انتظامیہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ختم نبوت چوک
پر انعقاد کیا گیا.پرچم کشائی کی تقریب
میں انجمن تاجران ریسکیو1122 ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ ڈی پی او
راجن پور دوست محمد کھوسہ ۔صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے
شرکت کی۔پنجاب پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس، ریسکیو1122 کے جوانوں نے سلامی دی۔ڈپٹی
کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ ،ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ
ہمارے اسلاف نے خون کی لکیر کھینچ کر ہمیں آزادی دلوائی۔ہزاروں جوان شہید ہوئے
ہماری ماوں بہنوں کی عزتیں تارتار ہوئیں تب جا کر علامہ اقبال کے خواب کو عملی
جامہ اور قائد اعظم کی دن رات محنت کا پھل پاکستان کی شکل میں ملا۔اور اب ہمارا
فرض ہے کہ ہم اسکی آبیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور اسکی ترقی میں اپنا اپنا
کردار ادا کریں ۔تقریب میں پاکستان کی 76ویں سالگِرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی
سلامتی کے لئے دعاکی گئی.
20
کھپروکی صفر کالونی میں اسلم جٹ پرائمری سکول سے نامعلوم
چور چوری کرکے گئے اوراس جدید دور میں بچے اور اساتذہ ہر سہولت سے محروم ہیں۔وہاں
پر موجود ہے ہمارا نمائندہ عالمگیرخان مزید ان سے جانتے ہیں جی
بتاہے گا
21
کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ سچل گوٹھ بينظير لائبریری میں آل برڑا ویلفیئر
ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مزید تفصیلات جانتے ہیں ہمارے اے
ون ٹی وی کراچی کے نمائندے ثناءاللہ ہکڑو کی رپورٹ میں
22
رحیم یار خان میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کا
انعقاد ارائی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی۔ریلی نیو خان پور اڈا سے ہوتی ہوئی
خانپور اڈے پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی سربراہی میاں اعجاز عامر نے کی۔ اور ان
کے ساتھ چوہدری جواد، چوہدری ولید ،چوہدری راحیل بھی تھے۔ریلی میں سول سوسائٹی نے
ابھی بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ ریلی سے شورکہ
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم افواج ہے,وطن کی خاطر اپنے
جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے نوجوان ہمارے ہیرو ہیں پاکستان کی
سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے نوجوانوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ریلی
کے اختتام پر ملک و افواج پاکستان کی
سلامتی کے لیے خصوصی دعا۔کی گئں ۔۔
23
بھوآنہ چک نمبر 241 منگوآنہ خون سفید ہو گیا.دو گز زمین کی
خاطر بھتیجے معذور,بزرگ پھوپھی کی جان کے پیاسے ہو گئے.فلک شیر,ظفر عباس,قمر عباس
نائی اپنی پھوپھی بھاگ بھری سے وراثتی جائیداد ہتھیانے کے درپے ہو گئے.بھاگ بھری کی
جان کو خطرہ.اس حوالے سے بھاگ بھری کا کہنا تھا کہ قمر عباس وغیرہ اپنے حصے کی زمین
لیکر بیٹھے ہیں مگر لالچ نے اندھا کر رکھا ہے میں معذور ہوں میرے ساتھ ظلم و زیادتی
کرتے ہیں.بھاگ بھری کا کہنا تھا کہ انہوں نے زمین پر قبضہ کی نیت سے میری دیوار
گرا دی ہے جبکہ بجلی کا میٹر اتار لیا ہے تار کاٹ دی ہے اب پڑوسی سے بجلی ہے.ان کا
کہنا تھا کہ میں مجبور عورت ہوں تنگ ہوں اس عمر میں کہاں جاؤں.بھاگ بھری کا کہنا
تھا کہ میری وزیر اعلی پنجاب,ڈی پی او چنیوٹ اور ڈی ایس پی بھوآنہ سے اپیل ہے کہ میری
داد رسی کی جائے لالچ میں اندھے بھتیجوں کیخلاف کاروائی کر کے تحفظ فراہم کیا
جائے.
24
پاکستان کی دینی اور عظیم درسگاہ جامعہ فریدیہ ساہیوال میں
14 اگست یوم جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی ڈاکٹر
مفتی محمد مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال نے کی۔اس تقریب
میں اساتذہ،فاضلین،مہمان گرامی اور طلبہ نے شرکت کی۔ یوم آزادی کو پھر پور جوش و
جذبہ کے ساتھ منایا گیا جامعہ فریدیہ اولیاء کا ہے فیضان پاکستان پاکستان۔جیوے جیوے
پاکستان۔پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔طلبہ نے جوش
و جذبےکے ساتھ ملی نغمیں پیش کیں اور تقریروں کے ساتھ طلبہ کے دل کو اجاگر کیا۔اس
کے بعد جامعہ فریدیہ ساہیوال کے مہتمم قبلہ پیر مظہر فرید شاہ صاحب دامت برکاتہم
العالیہ نے پرچم کشائی کی اور نہایت ادب کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا
اور اخر میں قبلہ پیر مظہر فرید شاہ صاحب مہتمم جامعہ فریدیہ ساہیوال نے ملک کی
سلامتی کے لیے دعا کی۔
25
ننکانہ صاحب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سب سے بڑی ریلی میں
شریک سینکڑوں محب وطن شہریوں نے پاکستانی
پرچموں اور جھنڈیوں کے ساتھ ریلی میں شرکت کی. ریلی یاد گار
چوک ننکانہ صاحب سے شروع ھوکر لاھور موڑ سے ہوتی ہوئی گورودوارہ جنم استھان تک
پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، پنجابی سکھ سنگت کے چیئر مین سردار گوپال سنگھ چاولہ
نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے اور
آخر پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداروں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی
حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال مال و جان کی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا
۔ تب جا کر ملک پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔ وطن عزیز کے لئے ہمارا تن من سب کچھ
حاضر ھے۔ ہماری یہ دعا ھے کہ پاکستان طلوع قیامت تک شاد اباد رہے
26
کاشف نورانی ڈپٹی ڈائریکٹر شہید بینظیر بھٹو پبلک ریلیشنز
نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شهيد
بينظيرآباد سے الحاق شدہ دادو، نوشہروفیرو،
سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے 36 بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالجز میں بی اے، بی ایس
سی، بی کام، ایم اے اور ایم کام کے سالانہ امتحانات کل 16 اگست 2023 سے شروع ہوں گے. مذکورہ اضلاع کے
بوائز اور گرلز ڈگری کالجوں میں قائم 31 امتحانی مراکز کے ہر بلاک میں سی سی ٹی وی
کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں 28 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
16 اگست سے 8 ستمبر تک امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں