علاقائی نیوز:
1
ملک بھر کی طرح مانانوالہ میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے
منائی جا رہی ہے. اس حوالے سے مزید جانتے ہیں نمائندہ اے
ون ٹی وی اکرام علی سے جی بتائیے گا جشن آزادی کے موقع پر لوگوں کا کیا
کہنا ہے
2
اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں منشات فروش ہوئے سرگرم. تھانہ کھنہ کی
نااہلی وجہ سے شکیل خٹک کو منشیات فروش بلال نے بڑی بےدردی کے ساتھ قتل کردیا.پولیس کے اہلکاروں نے منشیات فروش بلال کو پکڑا تو پولیس والوں نے پیسے لے کر
چھوڑ دیا۔منشیات فروش نے تھانے سے گھر آکر بلال خٹک کو قتل کردیا۔اس حوالے سے مزید
بات کرتے ہیں اپنے نمائندے بشیر ملک سے جی بشیر بتائے
3
اوکاڑہ میں
حکومت پنجاب کی ہدایت پر کیپٹن صفدر شہید، کمپنی پارک میں جشن آزادی کو شایان شان
طریقہ سے منانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فائر
ورکس اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف ڈی پی او منصور امان سیاسی
و سول سوسائٹی انجمن تاجران اور صحافیوں کی شرکت۔ صفدر شہید پارک میں 12 بجتے ہی
آتش بازی کا بڑا مظاہرہ کیا گیا۔پارک میں موجود بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان
زندہ باد کے نعرے لگائے۔ جشن آزادی تین روزہ
پروگرام مرتب کئے گئے ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات تینوں تحصیلوں میں منعقد ہوں گی۔ تمام سرکاری دفاتر، بلڈنگز
کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد جشن آزادی پروگرام میں شرکت
کر رہی ہے.
4
کراچی ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اینڈ ون اسٹیپ ڈائیگنوسٹک سینئر
کی جانب سے جشن آزادی کے دن کی خوشی میں ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔مزید تفصیلات
جانتے ہیں ہمارے اے ون ٹی وی کراچی کے نمائندے ثناءاللہ ہکڑو کی رپورٹ میں
5
ساہیوال کے چک نمبر 57 سی پلاٹ میں مسجد کے نام 2 کنال 16
مرلے زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کر لیا۔متعلقہ اداروں سے ساز باز ھو کر مسجد کی
زمین اپنے نام کروا لی گی۔ مقامی لوگوں کے آواز اُٹھانے پر معاملہ ہائی لائٹ۔ لیکن
معتلقہ اے سی تمام ثبوت اور محکمہ ریونیو کی رپورٹ دیکھنے کے باوجود میرٹ و انصاف
کے تقاضے پورے کرنے سے گریزاں۔جبکہ محکمہ بحالیات کے ریکارڈ سمیت تمام ریکارڈ اور
محکمہ ریونیو کی رپورٹ کے مطابق 2 کنال 16 مرلے زمین مسجد چک 57 سی پلاٹ فائیو ایل
کے نام پر موجود ہے اسکے باوجود انکوائری آفیسر کا انصاف سے نظریں چرانا کئی
سوالات کو جنم دینے لگا ۔مقامی لوگوں سمیت تمام مذہبی جماعتوں کا کمشنر ساہیوال ڈویژن،
ڈپٹی کمشنر ساہیوال، اور متعلقہ اداروں سے مسجد کی زمین واگزار کروانے کی اپیل اور
ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ۔
6
خانقاہ ڈوگراں میں بھی یوم آزادی پورے ملی جوش و جذبے کے
ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس وقت عبدالسعید
تحصیل رپورٹر اےون ٹی وی صفدرآباد
مرکزی تقریب میں موجود ہیں جی عبدالسعید کیا کہنا ہے شہریوں کا
7
سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے
لیے نواب ولی محمد پریس کلب کے صدر اعجاز علی سنگراہ، نیشنل پریس کلب نواب شاہ کے
نائب صدر سینئر صحافی یوسف رند، صحافی ظفر علی چانڈیو نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی جان محمد مہر کا قتل سندھ کے شعور کا قتل ہے ،
جان محمد مہر کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، سندھ میں صحافی محفوظ نہیں۔ صحافیوں
نےمطالبہ کیا کہ شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا
جائے۔
8
پاکستان مرکزی مسلم لیگ شیخوپورہ کے عہددران کی جانب سے
جناح پارک یاد گار چوک میں مہنگائی کی چکی میں پیسی عوام کو ریلیف دینے کے لیے
سستا بازار سٹال لگائے گئے۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں ہمارے نمائندہ عرفان خان دورانی
سے
9
ملک بھر کی طرح بھوانہ میں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منایا
جا رہا ہے ۔اسی مناسبت سے میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
کیا گیا۔ ریسکیو 1122کی جانب سے سلامی پیش
کی۔اس حوالے سے مزید بات کرتے ہیں ملک جعفرعلی سے
10
جشن یوم آزادی
14اگست کے حوالے سے خانپور کے نجی اسکول میں
ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلو ز پیش کیے۔تلاوت
نعت اور قومی نغموں پر بچوں نے رقص کرکے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر وائس پرنسپل محمد نعمان اور طلبہ وطالبات نے
اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا ملک پاکستان قائداعظم محمد علی
جناح کی بڑی محنتوں اور قربانیوں کے بعد آزاد ہوکر ملا ہے آج ہم آزاد ملک میں رہتے
ہیں۔
11
ڈی آئی جی موٹر وے سینٹرل۔ll زون میاں محمد سلیم صا حب اور سیکٹر کمانڈر, M-5 سیکٹر-l ملتان رانا
محمد اسمعیل صاحب کی ہدایت کی روشنی میں موٹروے پولیس بیٹ-26 M-5 ظاہر پیر کے زیر اہتمام جشن ازادی جوش و خروش اور جذبے
سے منایا گیا۔دن کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔بیٹ کے تمام افسران نے ڈی ایس
پی میاں ممتاز احمد کی سربراہی میں قومی پرچم کو سلامی دی جشن ازادی کے سلسلے میں
کیک کاٹا گیا ٹال پلازہ ظاہر پیر پر واک
کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی میاں ممتاز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
پاکستان بزرگوں کی بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا
ہے ۔ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد
پر وجود میں ایاجو کہ قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔
12
ملک بھر کی طرح چونیاں میں بھی 76 واں یوم جشن آزادی جوش و
خروش سے منایا گیا جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی باغ میں 8بج کر 50 منٹ پر
سائرن بجا کر پرچم کشائی کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ سمیت سول
سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمان نے لازوال
قربانیاں دے کر ایک آزاد ملک بنایا سلام ہے ان نوجوانوں کو جہنوں نے اپنے وطن کے
دفاع کے لیے خود کو قربان کیا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر
بٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا ہم ایک آزاد ریاست ہیں اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے
دن رات ایک کر دیں گے اور آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
13
بہاولنگرمیں مرکزی تقریب تحصیل میونسپل کمیٹی کے سبزا زار میں
منعقد ہوئی.تقریب کا آغاز سائرن بجا کر پرچم کشائی سے کیا گیا.ڈپٹی کمشنر زولفقار بھون اور ڈی پی او علی رضا نے پرچم کشائی کیپولیس کے دستے
نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی. تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے
پیش کئے .تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کی سی ای او ایجوکیشن
میڈم شاہدہ حفیظہ اسسٹنٹ کمشنر آمنہ سی ای او ہیلتھ ریاض مستوئی اے ڈی سی آر یوسف
چھینہ نے شرکت کی. تقریب میں انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے
لوگوں نے بھرپور شرکت کی.
14
14 اگست جشن آزادی
کی مناسبت سے پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے
راجہ خان سولنگی کے ڈیرے پر ۔انعم ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے مشاورتی میٹنگ کا
انعقاد کیا گیا۔جشن آزادی کے حوالے سے 14
اگست کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کی صدارت پاکستان
پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر راجہ خان سولنگی
نے کی تمام سیاسی جماعتوں نون لیگ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے وومین ونگ کی
عہدیدار خواتین نے شرکت کی۔14 اگست کے کیک کاٹنے کی تقریب ٹکٹ ہولڈر راجہ خان سولنگی کے ڈیرے پر رکھی گئی.
مشاورتی میٹنگ کے موقع پرراجہ خان سولنگی نے
تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا
گہوارہ ہے ہم سب اس کے محافظ ہیں یہ ہمیں اذنے بزرگوں نے لیکر دیا ہے پاکستان کے لیے
ہماری جانیں بھی قربان ہیں سب سے پہلے پاکستان
پاکستان کی بقا و سلامتی استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی
گئی اور پاکستان زندہ
آباد کے نعرے لگائے گئے.آخر میں راجہ خان سولنگی کی جانب سے معزز مہمانوں کے
اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔
15
ٹھٹھہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات اور مختلف ریلیاں
نکالی گئیں۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب پولیس ہیڈ کوارٹر مکلی میں ہوئی۔یوم آزادی کے
سلسلے میں ضلعی چیئرمین عبدالحمید پنہور، وائس چیئرمین ممتاز جلبانی نے ضلع کونسل
میں پرچم کشائی کرکے جشن آزادی کی تقریب کا آغاز کیا۔ٹھٹھہ میں یوم آزادی کے حوالے
سے مرکزی تقریب میں مختلف سکول کے شاگردوں نے قومی ملی نغمے ٹیبلوز اور ترانے پیش
کیے۔یوم آزادی کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے سارا دن
جشن آزادی کی ریلیاں نکالی گئیں۔ جس مین سندھی، پٹھان ،یوتھ آرگنائزیشن اور دیگر
کے قیادت میں جشن آزادی کی ریل نکالی گئی۔
16
ایوان صحافت پریس کلب ڈہرکی کے صحافیوں کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ڈہرکی میں
پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں چیئرمین وزیر احمد مہر سمیت
،چھوٹے بچوں نے شرکت کی.تقریب کے دوران چیئرمین
وزیر احمد مہر نے قومی ترانے کی گونج میں
پرچم کشائی کرکے ملکی سالمیت و امن و امان کے لئے دعا کی.اس موقع پر وزیر احمد
مہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن
عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے اس لئے شرپسندوں کے ناپاک ارادے مٹی میں مل جائیں
گے، ہم ملک و قوم کی حفاظت کے لئے کسی بھی
قربانی سے گریز نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت قوم ہیں کہ ہمارے پاس
اپنا ایک آزاد وطن ہے اس لئے ہم سب کو وطن عزیز کی خدمت کرنی چاہیے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آکر ملک و
قوم کا نام روشن کرنا چاہیے، متحد ہوکر مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے.
17
اب بلٹن میں رخ کرتے ہیں جروار کا ،سکھر کے سینئر صحافی جان
محمد مہر کی بہیمانہ قتل اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے جروار شھر کے مئں چوک پے
جروار کے صحافیوں اور سماجی لوگوں کا احتجاج
....اس حوالے سے مزید جانتے ہیں وہاں
پر موجود ہے نمائدہ A1 ٹی وی فخرالدین
بزدار سے
18
14 اگست یوم
ازادی پاکستان کے موقع پر فخر جہاں پارک میں رات ٹھیک 12 بجے ضلعی انتظامیہ کے زیر
اہتمام اتش بازی کا مظاہرہ .یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ اور ضلعی
محکموں کے افسران شریک ہوئے۔راجن پور کے شہری اتش بازی کا خوبصورت نظارہ کرنے کے لیے
گھروں سے باہر نکل ائے۔لوگوں کی کثیر تعداد نے اتش بازی کا مظاہرہ دیکھا اور گہری
دلچسپی اور خوشی کا اظہار کیا۔
19
چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام جشن آزادی کی تقریب۔ڈپٹی
کمشنر محمد آصف رضا اور ڈی پی او عبداللہ احمد و دیگر نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا
آغاز کیا اس وقت ڈی پی او کے ساتھ موجود ہے بیورو چیف اورنگزیب خاکی جی خاکی مزید
تفصیلات سے آگاہ کیجے گا
20
ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع سجاول میں بھی جشن آزادی جوش و جزبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مختلف تنظیموں کی جانب
سے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔مزید
سجاول سے شھباز میمن کی اس رپورٹ میں
21
ملک بھر کے طرح آج لالو رانگ میں قومی امن کمیٹی ای یوسی چیئرمین
زاہد حسین بلیدی کی سربراہی میں مہران اناج منڈی سے مین شاہی بازار سے لیکر بس اسٹینڈ
تک جشن آزادی کی خوشی میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی، زاہد حسین بلیدی نے پاکستان کے
جشن آزادی کی موقع پر ریلی سے خطاب
کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور دیگر
بزرگوں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، ریلی میں سرتاج بليدي، ذوالفقار بليدي، شھزاد
ٻوھيو ، اور دیگر کارکنوں نے بھرپور شرکت کی اور آخر میں زوردار نعرے بھی لگائے گئے.
پاکستان زندہ باد
پاک آرمی زندہ باد
قومی امن کمیٹی ای زندہ باد
سید علی شاہ راشدی زندہ باد
22
ملک کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل کہوٹہ میں میونسپل کمیٹی آفس
میں پرچم کشائ کی تقریب منعقد کی گئ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدری اثر چیف أفسر کامران خان نے پرچم کشای کی۔اس موقع
پر سول ڈیفنس کہوٹہ ریسکو1122 پو لیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔مزید احوال جانتے
کہوٹہ سے راجہ پرویز اقبال سے
23
ملک بھر کی طرح چشتیاں میں بھی ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب
وطن آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام جشن آزادی 14اگست کی 76 سالگرہ اور ہیومن رائٹس کی 6 سالگرہ کی تقریب
کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی وسماجی شخصیت نے شرکت کی مزید جانتے ہیں چشتیاں سے
ہمارے نمائندہ عدیل زکی سے
24
ملک بھر کی طرح تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقہ بستی تالپور
میں بھی جشن آزادی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی،طیبہ پبلک سکول میں جشن آزادی کی
شاندار تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں طلبہ و طلبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سٹیج پر ملی نغمے،ترانے اور تقریریں بھی کی گئیں
طلبہ اور طلبات نے تقریروں اور ملی نغموں سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ملک بھر کی
طرح بستی تالپور کے مختلف پرائیویٹ سکولوں میں76ویں جشن آزادی کی تقریبات کا
انعقاد کیا سکولوں کو پاکستانی پرچموں سے سجايا گیا،طیبہ پبلک سکول بستی تالپور میں
شاندار تقریب منعقد کی گئی، ساؤنڈ پر پاکستانی ترانے اور ملی نغمے چلا کر نوجوانوں
کے لہو کو گرمایاگیا ،سکول کی طلبااور طالبات نےتقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
25
ملک بھر کے طرح لارکانہ میں قومی امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری
سندھ ایڈووکیٹ ارباب بڑدی کی سربراہی میں کرکیٹ اسٹیڈیم سے قائم شاھ بخاری، بندر
روڈ، پاکستانی چوک سے رائل چوک جناح باغ تک ایک شاندار ریلی. جشن آزادی کی
خوشی میں نکالی گئی، اس موقع پر ارباب بڑدی
نے پاکستان کے دن جشن آزادی کے موقع پر ریلی
سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قائد
اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور دیگر بزرگوں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں
حاصل ہوا ہے، ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان کی تعلیمات، فکر و فلسفے
پر عمل پیرا ہوگا، آج کا دن ہمیں یکجہتی، اتحاد، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے،
ہمیں تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی بہتری کے لئے اپنا کردار
ادا کرنا چاہیے۔ ریلی میں ڈویزن چیئرمین
خلیل احمد جعفری، ڈسٹرکٹ چیئرمین رئیس انور علی وکو، ڈسٹرکٹ صدر اسد اللہ شیخ، وائیس
چیئرمین نظیر حسین وکو اور دیگر کارکنان نے بھرپور نمونے سے شرکت کی اور زوردار نعرے بھی لگائے گئے.
پاکستان زندہ باد
پاک آرمی زندہ باد
قومی امن کمیٹی ای زندہ باد
سید علی شاہ راشدی زندہ باد
26
پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان تحریک
انصاف کی جانب سے آغا ہاوس میں تقریب رکھی گئی۔ اس تقریب میں قرآن خوانی کرکے
شہداء پاکستان کے لیے دعا کروائی گئی۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی ترقی اور
خوشحالی استحکام کے لئے بھی دعا کرائی گئی. پاکستان تحریک
انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما آغا احمد خان پٹھان پاکستان تحریک انصاف تعلقہ
کھپرو کے صدر علی نواز ہنگورجو نے کیا کہا آیے دیکھتے ہیں
27
ٹھٹھہ میں جشن آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ اس
سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کئے ہیں جبکہ پاکستان پپلز پارٹی کی طرف سے ایک ریلی
ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چئیرمین حمید پنھور اور امتیاز قریشی عبد عزیز میمن کی قیادت میں ایک ریلی شہر کا گشت کرتے ہوئے ٹریفک چوکی تک پھنچی جہاں
ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اس موقع پر
رہنمائوں نے کہا کہ آج ہماری آزادی کا دن ہے جو ہم جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور
مناتے رہیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں