لنکن کرکٹر ہسارنگا کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

 

لنکن کرکٹر ہسارنگا کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

کولمبو: سری لنکا کے آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وانندو ہسارنگا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے، وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ کے کیریئر کو لمبا کرنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ہم وانندو ہسارنگا کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ ان کا وائٹ بال کرکٹ میں اہم کردار رہے گا۔

واضح رہے کہ وانندو ہسارنگا نے سری لنکا کے لیے 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جبکہ وہ 48 ون ڈے اور 58 ٹی 20 میچز بھی کھیل چکے ہیں، سری لنکن آل راؤنڈر ٹی 20 رینکنگ میں نمبر 3 پر براجمان ہیں۔ 

0/Post a Comment/Comments