امید ہے جسٹس عامر فاروق اب بدزبانی کا نشانہ نہیں بنیں گے: فیاض چوہان کا چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی پر طنزیہ ردعمل
لاہور فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطلی پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا امید ہے اب جسٹس عامر فاروق بدزبانی کا نشانہ نہیں بنیں گے۔
اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کے اُن کے دل جیت لیے ہیں، ترجمان آئی پی پی نے مزید کہا کہ اُمید ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان اب جسٹس عامر فاروق کے احسان مند رہیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی کے نزدیک اچھے اور دیانتدار جج قرار پائیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں