سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ پرریفیولنگ کا افتتاح کردیا گیا

 

سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ پرریفیولنگ کا افتتاح کردیا گیا

سکردو:  سکردوانٹرنیشنل ائرپورٹ پرریفیولنگ سہولت کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

سکردوانٹرنیشنل ائرپورٹ پرریفیولنگ سہولت کی افتتاحی تقریب میں ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ، سی ای اوپی آئی اے ائیروائس مارشل محمد عامر حیات ، ایم ڈی اینڈسی ای او پاکستان سٹیٹ آئل سید طحہ اورمقامی معززین اوراداروں کےاعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔

ڈی جی سی اے اے نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ہوابازی کی ترقی کیلئے دوقومی پرچم بردار کمپنیوں کے درمیان اتحاد واقعی ایک اہم کامیابی ہے، ریفیولنگ نہ صرف ہوائی اڈے کی آپریشنل کارکردگی کوبہتر بنائے گی بلکہ ایئر لائنز کوبھی بڑی سہولت ہوگی۔

خاقان مرتضٰی نے کہا کہ ہوابازی کی صنعت کیلئے بے مثال مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کیلئے تعاون اورعزم کیلئے پی ایس اوکا شکریہ ادا کرتاہوں، علاقائی اوربین الاقوامی رابطے گلگت بلتستان کی اقتصادی ترقی کیلئےگیم چینجرثابت ہوں گے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ سی اے اے اورپی ایس او کی بدولت پی آئی اے نے سکردو کے کیلئے پہلی بین الاقوامی پروازچلانے کا منفرد اعزازحاصل کیا۔

ایم ڈی اورسی ای او پی ایس اوسید طحہ کا کہنا تھا کہ سکردو کو ایک متحرک سیاحتی مقام بنانے میں اپناحصہ ڈال رہےہیں، ہم سی اےاے کی انتھک اورمسلسل حمایت کیلئے ان کی مخلصانہ تعریف کرتےہیں، طیاروں کوایندھن فراہم کرنے کے چار دہائیوں سے زیادہ کےتجربہ ومہارت پرفخرہے۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اسکردوہوائی اڈہ 14اگست کواپنی پہلی بین الاقوامی پروازکوخوش آمدید کہنے کو تیار ہے، سیاحتی مقام سکردو اور ائرپورٹ کی حیثیت خطے کیلئےایک اہم تجارتی اورنقل و حمل کے مرکز کی ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments