عالمی برادری مغربی کنارے میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکے: فلسطین

 

عالمی برادری مغربی کنارے میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکے: فلسطین

رام اللہ:  فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن یویر کے بیان کے جواب میں کہا کہ دنیا اسرائیلی وزیر کے نسل پرستانہ بیان سے قائل نہ ہو جو ان لوگوں کی سوچ اور طرز عمل کو تشکیل دیتے ہیں جو آج مقبوضہ ریاست میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھا لے ہوئے ہیں ۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن یویر نے بدھ کو ایک اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ یہودیوں کا مغربی کنارے کی سڑکوں پر سفر کرنے کا حق فلسطینی باشندوں سے زیادہ ہے ۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post