فیصلہ کلیئر، آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، محمد علی

 

فیصلہ کلیئر، آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، محمد علی

اسلام آباد:  نگران وفاقی وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے کہا کلیئر فیصلہ ہے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے کہا سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کے ساتھ اصلاحات بھی کرنا ہوں گی، ایک رات میں مسائل حل نہیں ہوں گے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کوشش ہےعوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ہم اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کےاندر ہیں، اگر ڈالر میں تبدیلی آتی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی آئے گی، ڈالر کی وجہ سے پٹرول کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہیں۔

محمد علی نے کہا پاور سیکٹرمیں نقصانات کی بہت ساری وجوہات ہیں، بجلی چوری سمیت دیگرایشوز ہیں، کیپسٹی پیمنٹ کو کسی طریقے سے کم کریں گے، ابھی ہمیں دوہفتے ہوئے، دو ماہ کے اندر واضح تبدیلی نظر آئے گی، ہم پوری کوشش کرکے چیزوں کو ٹھیک کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا ایک طرف گیارہ بجے تک مارکیٹیں کھلی رہتی ہیں، تاجربرادری کے ساتھ مل کر بجلی بچت کا پروگرام بنائیں گے، آئندہ ہفتے تاجروں سے میٹنگ کرکے حل نکالوں گا، سرکاری افسروں کو مراعات آج سے نہیں 1974ء سے مل رہی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post