محکمہ ٹرانسپورٹ کو تمام وسائل کیساتھ مکمل استعداد سے کام کرنا ہوگا: ابراہیم مراد

 

محکمہ ٹرانسپورٹ کو تمام وسائل کیساتھ مکمل استعداد سے کام کرنا ہوگا: ابراہیم مراد

لاہور:  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر مکمل استعداد سے کام کرنا ہو گا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد کے زیرِ صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انتظامی امور کے حوالےسے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں بتایا گیا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت چلنے والے منصوبوں کو زیرو سبسڈی پر لانے کے لیے کام جاری ہے۔

ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر زیرو سبسڈی پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملک کو ایسی منصوبہ بندی کے تحت چلانے کی ضرورت ہے جس سے حکومتی خزانے پر مالی بوجھ کم سے کم ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا ایک ایک روپیہ اہم ہے، عوام کے پیسے کو کسی صورت ضائع ہونے نہیں دے سکتے۔

0/Post a Comment/Comments