سکھ برادری کا جشن آزادی پر خصوصی تقریب کا اہتمام
پشاور: سکھ برادری نے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
بڑی تعداد میں سکھ برادری کے بچوں اور نوجوانوں نے پروگرام میں حصہ لیا، بچوں نے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
سکھ برادری نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے، سکھ برادری نے جشن آزادی کے موقع پر کیک بھی کاٹا او پاکستان کی سالمیت کے لیے دعائیں مانگیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں