بھارت میں خاتون ٹیچر کا مسلمان بچے سے تعصب، ہندو طلباء سے پٹوا دیا
اترپردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے سکول کی خاتون ٹیچر مسلمان بچے سے تعصب میں حد سے بڑھ گئی، مسلم بچے کو ہندو طلباء سے پٹوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ترپتا تیاگی نامی سکول ٹیچر طالب علموں کو 7 سالہ مسلمان بچے محمد التمش کو تھپڑ رسید کرنے کا کہہ رہی ہے، وائرل ویڈیو میں ٹیچر کہتی ہے کہ میں نے کہہ دیا جتنے مسلمان بچے ہیں وہ یہاں سے چلے جائیں۔
ویڈیو میں ایک مرد کی بھی آواز آتی ہے جو ٹیچر کی بات سے اتفاق کرتا ہے اور کہتا ہے اس سے تعلیم خراب ہو رہی ہے۔
طالب علموں کی جانب سے ساتھی التمش کو مارے جانے پر ٹیچر انہیں مزید زور سے مارنے کا مشورہ دیتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں