دنیا کی مشکل ترین منگول ڈربی ریس میں پاکستانی گھڑ سواروں نے تاریخ رقم کردی
لاہور: دنیا کی مشکل ترین منگول ڈربی ریس میں پاکستانی گھڑ سواروں نے شاندار کھیل پیش کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
منگولیا میں ہونے والی دنیا کی مشکل ترین اور طویل ترین ریس میں پاکستانی گھڑ سواروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ایک ہزار کلومیٹر پر محیط ریس میں 50 گھڑ سواروں نے شرکت کی۔
50 میں سے صرف 26 رائیڈرز ہی ریس کو مکمل کر سکے جس میں سے پاکستان کے 4 گھڑ سوار بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ معظم حیات خان نے پانچویں، ڈاکٹر فہد جمیل، ڈاکٹر عمر حیات اور عمیر قائمخانی نے مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں