کراچی: انڈر پاس میں لگا سائن بورڈ موٹر سائیکل سواروں پر آ گرا، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

 

کراچی: انڈر پاس میں لگا سائن بورڈ موٹر سائیکل سواروں پر آ گرا، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی: انڈر پاس میں لگا سائن بورڈ 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں پر آ گرا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد کے محسن بھوپالی انڈر میں پیش آیا، واقعے کے بعد دونوں نوجوانوں کی زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی ایس پی ناظم آباد کا کہنا ہے کہ سائن بورڈ گرنے کے واقعے کے بعد انڈر پاس میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، سائن بورڈ کو سائیڈ میں کر کے محسن بھوپالی انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائن بورڈ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کے ایم سی سے رپورٹ طلب کر لی، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واقعہ کیوں کر پیش آیا مجھے آگاہ کیا جائے، اس قسم کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

0/Post a Comment/Comments