ملتان: ورلڈ کپ کے فائنل سکواڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی کی کپتان بابر اعظم سے مشاورت

 

ملتان: ورلڈ کپ کے فائنل سکواڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی کی کپتان بابر اعظم سے مشاورت

ملتان:  ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ فائنل کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی کی ملتان میں اہم بیٹھک ہوئی۔

ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق، کپتان بابر اعظم، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے مختلف ناموں پر مشاورت کی، سلیکشن کمیٹی نے 18 کے بجائے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے اسامہ میر، طیب طاہر اور محمد وسیم جونیئر کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ سکواڈ کا اعلان 5 ستمبر سے پہلے ہی کر دیا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments