شاداب خان بھی جیولن تھروور اولمپئن ارشد ندیم کے مداح بن گئے
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان جیولن تھروور اولمپئن ارشد ندیم کے مداح بن گئے۔
جیولن تھروور اولمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔
ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے کے بعد شاداب خان نے ارشد ندیم کے لیے مبارکبادی پیغام جاری کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری میں شاداب نے کہا ارشد ندیم پورا ملک آپ کو سلیوٹ کرتا ہے، میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کا مداح ہوں، آپ کو ہمیشہ ترقی ملے ۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال برمنگھم میں 90.18 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا تھا اور 90 میٹر سے زیادہ کی تھرو کرنے والے پہلے ساؤتھ ایشین ایتھلیٹ بن گئے تھے، ان کی یہ تھرو اب بھی کسی بھی ایشین پلیئر کی دوسری سب سے بڑی تھرو ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں