سائفر گمشدگی کیس: شاہ محمود قریشی خصوصی عدالت میں پیش

 

سائفر گمشدگی کیس: شاہ محمود قریشی خصوصی عدالت میں پیش

اسلام آباد:  سائفر گمشدگی کیس میں شاہ محمود قریشی کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا اور سپیشل کورٹ نے 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کوایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سائفرگمشدگی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اورایف آئی اے نے سائفر سے متعلق ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کا سارا ریکارڈ لے لیا گیا ہے، ویڈیو اور دیگرمواد کی مدد سےانکوائری آگے بڑھائی جائے گی۔

سائفر گمشدگی کیس میں شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ نمبر 6/2023 ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں 15 اگست کو سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھرکی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments