قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع

 

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع

لاہور: ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن لینے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نادر موقع میسر آگیا، قومی ٹیم افغانستان کے خلاف سیریز میں کلین سویپ سے ایک روزہ کرکٹ میں بالادستی قائم کر سکتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے پاس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع ہے، اگر شاہین افغانستان کو سیریز تمام میچز میں زیر کرتے ہیں تو وہ نمر ون ٹیم بن جائیں گے۔

اس وقت ایک روزہ رینکنگ کے ٹاپ پر موجود آسٹریلوی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد 118 ہے، اس کے بعد پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جبکہ بھارتی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان اور بھارتی ٹیم کا 2 ستمبر کو ایشیا کپ میں مقابلہ ہوگا۔

قومی ٹیم کی اگلی آزمائش سری لنکا میں 22 سے 26 اگست تک شیڈول 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہے، اگر پاکستان ٹیم اس سیریز میں کلین سویپ کرے تو پھر نمبر ون پوزیشن سنبھال لے گی، تاہم اگر گرین شرٹس کو کسی اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر بھارت کی جگہ تیسرے نمبر پر جانا پڑے گا، کیونکہ اس صورت میں ٹیم کے 111 پوائنٹس بچیں جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگر افغان سائیڈ کے خلاف کلین سویپ کرنے میں کامیاب رہی تو نہ صرف اسے نمبر ون پوزیشن حاصل ہوجائے گی بلکہ رواں ماہ شروع ہونے والے ایشیا کپ اور اکتوبر، نومبر میں بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے بھی حوصلے انتہائی بلند ہو جائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments