کراچی: لینڈ مافیا سے تصادم، مکینوں کا نیشنل ہائی وے بلاک کر کے شدید احتجاج

 

کراچی: لینڈ مافیا سے تصادم، مکینوں کا نیشنل ہائی وے بلاک کر کے شدید احتجاج

کراچی:اللہ بخش حماتی گوٹھ میں لینڈ مافیا، مکینوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، مکینوں نے سٹیل ٹاؤن نیشنل ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کہا سیاسی جماعت کا مقامی عہدے دارلینڈ مافیا کی سرپرستی کرتا ہے، ہمارے مطالبات نہ ماننے تک روڈ بلاک رہے گا، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، نیشنل ہائی وے بلاک ہونے سے گاڑیوں بسوں، ٹرکوں کی طویل لائینیں لگ گئیں۔

مظاہرین نے پولیس اورانتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ایف آئی درج کرانے کا مطالبہ منظور ہونے پر مظاہرہ ختم کردیا۔

0/Post a Comment/Comments