قمبر: داماد کی فائرنگ سے سسر اور بیوی جاں بحق
قمبر: ضلع شہداد کوٹ کے شہر قمبر میں داماد کی فائرنگ سے سسر اور بیوی جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ ماہی مکل کی حدود میں پیش آیا جہاں داماد کی فائرنگ سے سسر اور بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محبوب علی اور ملزم کی بیوی صنم چانڈیو شامل ہیں جبکہ اس کا سالا منیر زخمی ہوا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور تفتیش جاری ہے ۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، گزشتہ روز بھی اسے علاج کے لیے لے جایا گیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں