انوار الحق کاکڑ کا نگران وزیر اعظم بننا بلوچستان کیلئے اعزاز ہے: وزیر اعلیٰ بزنجو
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مبارکباد دی۔
ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیر اعظم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے انوار الحق کاکڑ اپنے آئینی مینڈیٹ کے مطابق صاف و شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے۔میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کا نگران وزیر اعظم بننا بلوچستان کیلئے اعزاز ہے، دعا ہے کہ نگران وزیر اعظم اپنے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں، نگران وزیر اعظم نے نیک خواہشات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اظہار تشکر کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں