میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، نیرج چوپڑا کی ماں ارشد ندیم کی جیت سے خوش

 

میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، نیرج چوپڑا کی ماں ارشد ندیم کی جیت سے خوش

نئی دہلی: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سلور میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے سوال کیا کہ نیرج کیلئے ایک پاکستانی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟، جس پر نیرج کی والدہ نے کہا کہ میں ارشد ندیم کیلئے سلور میڈل جیتنے پر خوش ہوں، میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، تمام کھلاڑی برابر ہیں۔

نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا کہ میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں، میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس سے  بھی خوش ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کی تعریف کی تھی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، نیرج نے ارشد ندیم کیلئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے آگے بڑھنے کے بارے میں بات چیت کی۔

0/Post a Comment/Comments