وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو نگران صوبائی وزرا کے استعفے موصول
پشاور:خیبر پختونخوا کے نگران وزراء کے استعفے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم کو موصول ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم نے سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھیج دی، گورنر غلام علی سمری موصول ہونے کے بعد دستخط کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ کو 25 کابینہ اراکین کے استعفے موصول ہوئے تھے، گورنر کی منظوری کے بعد نگران کابینہ تحلیل ہوجائے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں