دادو میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب، کرپشن کا انکشاف

 

دادو میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب، کرپشن کا انکشاف

دادو:  غریب کو کھانے کیلئے روٹی نہیں مل رہی اور دادو میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔

دادو ضلع میں محکمہ فوڈ نے سرکاری گندم کی بوریوں میں بھوسہ اور مٹی بھر کر حکومت کو چونا لگا دیا، گندم کی سیکڑوں بوریوں کو خراب دکھا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

محکمہ فوڈ کے عملداروں نے گندم کی سیکڑوں بوریوں کو حالیہ بارشوں میں خراب دکھایا، گندم کی خراب بوریاں کھلے آسمان تلے موجود تھیں، گندم کی خراب بوریوں کو بھوسے اور مٹی سے بھرا گیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments