اکشے کمار کی موٹرسائیکل پر سواری، دیکھنے والوں کا جم غفیر اَمڈ آیا

 

اکشے کمار کی موٹرسائیکل پر سواری، دیکھنے والوں کا جم غفیر اَمڈ آیا

اترپردیش:  بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ موٹر سائیکل پر سواری کررہے ہیں اور دیکھنے والوں کا جم غفیر امڈ آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار ان دنوں نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے اتر پردیش کے سیتا پور میں موجود ہیں جہاں انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان کھلے میدان میں موٹر سائیکل چلاتے دیکھا گیا، ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے مداحوں کا ایک سمندر میدان میں اُمڈ آیا۔

اکشے کمار نے بائیک چلاتے ہوئے اپنے مداحوں کی جانب ہاتھ لہرایا کیونکہ وہ باڑ کی وجہ سے مداحوں سے نہیں مل سکتے تھے، اکشے کمار یوپی میں سکائی فورس نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم اداکار نے ابھی تک اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments