گھریلو ناچاقی ، چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

 

گھریلو ناچاقی ، چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

ننکانہ صاحب:  پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں گھریلو ناچاقی پرچھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر گولی مار کر بھائی کو قتل کر دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ ننکانہ صاحب تھانہ سیدوالہ کے علاقہ ملکہ حاجی میں پیش آیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس  کے مطابق مقتول کی شناخت محمد احسان ترابی کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول محکمہ صحت میں ملازمت کرتا تھا ۔

ننکانہ صاحب پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔

0/Post a Comment/Comments