ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی
ارومیہ: ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی۔
7 ویں سے 10 ویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں پاکستان 2-3 سے کامیاب ہوا، پاکستان نے 1-2 کے خسارے سے کم بیک کرکے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جیت کا اسکور 25-19، 22-25، 25-23، 13-25 اور 12-25 رہا۔ پاکستان ٹیم ساتویں پوزیشن کیلئے کل بحرین سے مقابلہ کرے گی۔
ایران کے شہر ارومیہ میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان میڈل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں