بی این پی نے بھی 90 دن میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد: بی این پی نے بھی الیکشن کمیشن سے 90 دن میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں بی این پی کے مرکزی رہنما آغا حسن بلوچ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے سامنے پارٹی پالیسی رکھ دی، الیکشنز کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔
آغا حسن بلوچ نے کہا ہم چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں، 90 دن میں انتخابات لازمی ہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے انتخابات وقت پر ہونا ضروری ہیں، وقت پر انتخابات سے اچھا پیغام جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں