اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،5ملزمان گرفتار

 

اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،5ملزمان گرفتار

کراچی:  اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے مختلف کارروائیوں میں تقریباً 400 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ، ساہیانوالہ، راولپنڈی اور مانسہرہ میں کی گئی ہیں ، کارروائیوں میں 399 کلو700گرام چرس ،550 گرام آئس برآمدکرلی گئی ۔

حکام کے مطابق کارروائی میں 15 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی ہے ۔

حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments