کوٹلی آزاد کشمیر: ایک ہی خاندان کے 3 بچے نالہ بان میں ڈوب گئے
کوٹلی آزاد کشمیر: کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ کے نالہ بان میں 3 بچے ڈوب گئے۔
پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں سے ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 جاں بحق ہو گئے ہیں، زندہ بچ جانے والے بچے کو ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی ڈیڈ باڈیز تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، ڈوبنے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں