انٹربینک میں ڈالر 303 روپے کی سطح عبور کرگیا
کراچی: ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری، ڈالر 303 روپے کی سطح عبور کر گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 303 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 302 روپے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 2 روپے اضافہ کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 321 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ نگران حکومت کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی دیکھی گئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 863 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 614 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں