نومبر میں 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے جانے کا امکان

 

نومبر میں 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے ستمبر میں انٹرنیشنل سکوک بانڈ جاری کرنے کا پلان موخر کر دیا، سکوک بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف اقتصادی ‏جائزہ مکمل ہونے پر جاری کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ستمبر کی بجائے نومبر میں 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کئے جائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرا اقتصادی جائزہ ستمبر کے آخر میں شروع ہو گا۔

حکومت کو توقع ‏ہے کہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر سکوک بانڈ کے اجرا سے اچھی قیمت مل سکتی ہے، یہ امید بھی کی ‏جا رہی ہے کہ نومبر میں سکوک بانڈز کے اجرا سے پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گی۔

0/Post a Comment/Comments