ساہیوال: پرانی بلڈنگ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی

 

ساہیوال: پرانی بلڈنگ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی

ساہیوال:  ریلوے سٹیشن پر پرانی بلڈنگ اچانک گر گئی، بلڈنگ گرنے سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک مزدور جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق ملبے تلے آنے والے تینوں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک بلڈنگ گر گئی، ریسکیو نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو کے مطابق بلڈنگ بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

0/Post a Comment/Comments